اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یمن کی حکومت، حوثی باغی، سدرن ٹرانزیشن کونسل، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جنگی جرائم میں ملوث ہیں۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے ایک رپورٹ تیار کی ہے جس میں کہا گیا ہے یمن میں کسی پارٹی کے ہاتھ صاف نہیں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یمن میں تمام ممالک انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ان کے بعض جرائم جنگی جرائم کی فہرست میں آتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمن کی جنگ میں شامل تمام ممالک سنگین جنگی جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں۔ سب سے زیادہ حیرت اس بات پر ہے کہ ان ممالک کے جنگی جرائم پر ابھی تک کسی نے ان کا مواخذہ نہیں کیا اور نہ ہی کسی سے کوئی سوال کیا گیا ہے۔
Tags: یمن میں جنگ