turky-urdu-logo

ترکی: شراب نوشی میں 2 کروڑ لیٹر کمی، الکوحل ٹیکس کی آمدن 12 فیصد بڑھ گئی

ترکی میں شراب کے استعمال میں گذشتہ سال 2 کروڑ لیٹر کمی آئی لیکن دوسری طرف شراب کی فروخت سے حاصل ہونے والی ٹیکس آمدنی 12 فیصد بڑھ گئی۔

ترکی میں شراب نوشی تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ 2020 میں سپرٹ الکوحل کے استعمال میں نمایاں کمی آئی جس کے بعد سپرٹ شراب کی کھپت 19فیصد کمی کے بعد ایک کروڑ ارب لیٹر رہ گئی۔

ترک وزارت زراعت اور جنگلات کے اعداد و شمار کے مطابق تمباکو نوشی اور الکوحل کی کھپت میں کمی آ رہی ہے۔ بیئر کی ڈیمانڈ میں ایک کروڑ لیٹر کی کمی آ گئی ہے۔

وائن اور ووڈکا کی ڈیمانڈ 70 لاکھ لیٹر کم ہو گئی۔ ترک حکومت شراب کی کھپت پر سال میں دو بار ٹیکس بڑھا رہی ہے۔

اس وقت ترک حکومت کے لئے سب سے بڑا دھچکا غیر قانونی شراب کی پیداوار ہے جس سے حکومت کی ٹیکس آمدنی میں ڈھائی ارب ٹرکش لیرا کی کمی آ چکی ہے۔

Read Previous

عشق کی تقویم والا قونیہ

Read Next

ترکی:مزید 8 ہزار1سو 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

Leave a Reply