turky-urdu-logo

الخدمت فاؤنڈیشن کے ایم ڈی کا ٹکا اسلام آباد کا دورہ

الخدمت فاؤنڈیشن کے ایم ڈی کا ٹکا اسلام آباد کا دورہ، محسن بالچی سے ملاقات

ٹکا اسلام آباد میں ہونے والی ایک حالیہ میٹنگ میں، الخدمت فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب شاہد اقبال نے دونوں اداروں کے درمیان تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے جناب محسن بالچی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں محسن بالچی سے 6 فروری کو آنے والے زلزلوں پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔

شاہد اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے ببرادر ملک ترکیہ کے ساتھ ہر مشکل میں شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

محسن بالچی کا کہنا تھا کہ ترکیہ اپنے برادر ملک کی اس محبت کا شکر گزار ہے۔

دونوں فریقوں نے انسانی ضروریات کو پورا کرنے اور خطے میں مثبت اثرات مرتب کرنے کے لیے مستقبل میں مشترکہ کوششوں کو سراہا۔

ملاقات کے آخر میں سوینئر بھی پیش کیے۔

Read Previous

افغانستان میں القاعدہ کی موجودگی، طالبان اور امریکہ ایک پیج پر کیوں؟

Read Next

ترکیہ پاکستان میلجم پراجیکٹ کے بحری جنگی جہاز ، میلجم کارویٹ طارق کی افتتاحی تقریب

Leave a Reply