فلسطین میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث مسجد اقصیٰ کو تین ہفتوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
مشرقی یروشلم کے اسلامک وقف بورڈ نے کہا ہے کہ جمعہ سے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کا داخلہ تین ہفتوں کے لئے بند کر دیا جائے گا۔ وقف بورڈ کے رکن حاتم عبدالقادر نے بتایا مسجد اقصیٰ کھلی رہے گی اور یہاں پانچ وقت آزان اور نماز کی ادائیگی کو نہیں روکا جا رہا ہے۔
صرف سیکیورٹی گارڈز اور اسٹاف کو مسجد اقصیٰ میں نماز کی اجازت ہو گی۔ عام لوگوں کے لئے مسجد بند رہے گی۔
فلسطینی اتھارٹی کے محکمہ صحت کے مطابق اس وقت مشرقی یروشلم میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
Tags: مسجد اقصیٰ