turky-urdu-logo

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان جاں بحق

اسرائیل کی فوج نے ایک چیک پوائنٹ پر فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ 28 سالہ فلسطینی نوجوان احمد ارکات اپنی بہن کو بیوٹی پارلر سے لینے جا رہا تھا جس کی آج رات شادی تھی۔ جیسے ہی نوجوان ابو دائس چیک پوسٹ پر پہنچا اور گاڑی سے باہر نکلا اسرائیلی فوجی نے اسے گولی مار کر شہید کر دیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ احمد ارکات نے اپنے گاڑی کو چیک پوائنٹ پر چھوڑ کر اسرائیلی سیکیورٹی فورس کی طرف دوڑ لگا دی جس سے شبہ تھا کہ کہیں گاڑی میں بم نہ ہو یا احمد ارکات نے خودکُش جیکٹ نہ پہنی ہو۔ خطرے کو بھانپتے ہوئے اسرائیلی فوجی نے دور سے ہی فلسطینی نوجوان کو گولی مار دی۔ نوجوان کافی دیر پر زخمی حالت میں پڑا رہا لیکن اسرائیلی فوجیوں نے اسے اسپتال پہنچانے کی زحمت نہ کی جس کی وجہ سے خون زیادہ بہنے سے احمد ارکات موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ علاقے کے میئر نے اسرائیلی فوج کے دعوے کی نفی کی ہے اور کہا ہے کہ فوٹیج میں کہیں ایسا نظر نہیں آ رہا کہ فلسطینی نوجوان چیک پوسٹ پر حملے کی نیت رکھتا تھا۔

Read Previous

تمام ممالک لیبیا سے اپنے کرائے کے جنگجو نکال لیں، پینٹاگون کا انتباہ

Read Next

مرسڈیز بینز اورنیوڈیا ، 2024 میں سافٹ ویئر سے متعین گاڑیاں لانچ کرے گا

Leave a Reply