ارطغرل غازی کی ہیروئن اسرا بلجیک نے پاکستانی موبائل کمپنی سے معاہدہ کر لیا۔ جلد ہی وہ پاکستان کے میڈیا پر موبائل کمپنی کے اشتہار میں نظر آئیں گی۔ ارطغرل غازی کے تمام اداکار پاکستان میں خاصے مقبول ہو گئے ہیں۔ پشاور زلمی بھی اسرا بلجیک کو برانڈ ایمبسیڈر بنانا چاہتی ہے
ترکش ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے پاکستان ٹیلی وژن پر نشر ہونے کے بعد سے پاکستاتی عوام ڈرامے کے سبھی کرداروں کی محبت میں گرفتار ہو چکی ہے لیکن ڈرامے میں مرکزی کردار خلیمہ سلطان بنھانے والی اداکارہ اسرا بلگچ نے پاکستانیوں کے دلوں میں خاص جگہ بنا لی ہے۔ جس کی وجہ سے ڈرامے کے ساتھ ساتھ اسرا بھی کافی عرصے سے خبروں میں نظر آ رہی ہیں۔ پاکستان میں موجود ان کے ڈیڑھوں شائقین بہت جلد انہیں پاکستانی پروڈکشن میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں اور اسی خواہش کے پیش نظر متعد پاکستانی کمپنیاں اسرا سے رابطے میں ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ سب سے پہلے کون سی کمپنی اسرا کے ساتھ کنٹریکٹ کرنے میں کامیاب ہو گی؟ اسی ریس میں پیشاور زلمی کے بعد پاکستانی موبائل کمپنی بازی لے گئی۔ موبائل کمپنی نے اپنی ایک پروڈکٹ کے لیے اسرا بلگچ کو سائن کر لیا ہے۔
اس سے قبل اسرا بلگچ نے پشاور زلمی کے سربراہ جاوید افریدی کی آفر قبول کی اور اگلے سال ہونے والے پی ایس ایل میں پیشاور زلمی کی برانڈ ایمبسڈر کے طور پر نظر آئیں گئیں۔ جس کا اعلان انہوں نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر کیا۔