turky-urdu-logo

ترکیہ کا بنیادی مقصد مستقل فلاح و بہبود میں اضافہ کو یقینی بنانا ہے،صدر ایردوان

صدر اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ آق پارٹی کے صدر ایردوان نے بوردور میں پارٹی کے جلسے میں شہریوں سے خطاب کیا۔

صدرایردوان کا کہنا تھا کہ غزہ سے شام تک، یمن سے افغانستان تک، ہمارے بھائی بہن بدقسمتی سے اس سال کا رمضان خونریزی، آگ اور اذیت میں گزار رہے ہیں۔

صدر نے مزید کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کو اب دو سال سے زیادہ کا عرصہ ہو چکا ہے۔

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ بہت سے یورپی ممالک اپنے ممالک میں جنگ چھڑنے کے امکان سے پریشان ہیں صدر ایردوان نے کہا کہ کوئی نہیں جانتا کہ کیا ہو سکتا ہے یا کل ایک اور بحران کہاں سے پھوٹ سکتا ہے۔ ان تمام تنازعات کے درمیان، ترکیہ اللہ کا شکر ہے، استحکام کے جزیرے کے طور پر کھڑا ہے۔

اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ خطے میں پیدا ہونے والے تنازعات ترکیہ کو بھی متاثر کرتے ہیں صدر ایردوان نے  کہاکہ افراط زر، جو کہ یورپ اور امریکہ سمیت بہت سے خطوں میں گزشتہ چھ یا سات دہائیوں کی بلند ترین شرح تک پہنچ چکی ہے ترکیہ  کو بھی اسی طرح متاثر کر رہی ہے  جیسے کہ تمام دوسرے ممالک کو کرتی ہے۔

اپنے کارکنوں، سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ افراد کو کسی بھی حالت میں مہنگائی کے بوجھ میں نہ ڈالنے کے اپنے اصول کے بارے میں ترکیہ کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے، صدر ایردوان نے کہا کہ اس کے باوجود، ہمارا بنیادی ہدف مستقل فلاح و بہبود میں اضافے کو یقینی بنانا ہے۔

اس سلسلے میں ہمیں مہنگائی کو سنگل ڈیجٹ تک کم کرنا ہوگا۔

جس طرح ہم نے پہلے یہ ہدف حاصل کیا تھا  ہم دوبارہ اسے حاصل  کریں گے۔

جیسے جیسے ہماری ریاست کی صلاحیتیں بڑھیں گی، جیسے جیسے اس کی آمدنی بڑھے گی، اور جیسے جیسے اس کے کندھوں پر بوجھ کم ہوتا جائے گا، ہم اس کے نتیجے میں آنے والے وسائل کو منصفانہ طور پر سب میں تقسیم کریں گے۔

Read Previous

ترکیہ دفاعی صنعت میں مکمل طور پر خود مختار ہونے کے لیے اپنی کوشش جاری رکھے گا،صدر ایردوان

Read Next

انقرہ: پاکستانی سفارتخانے میں  یوم پاکستان کی تقریب

Leave a Reply