
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گا جب تک ہم دفاعی صنعت میں مکمل طور پر خود مختار ترکیہ کا ہدف حاصل نہیں کر لیتے۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ترکیہ کا طیارہ قان ، 2028 میں ترک فضائیہ کو فراہم کر دیا جائے گا اور ترکیہ کا فخر قان اپنے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرئے گا۔
انکا کہنا تھا کہ ہر قسم کی مشکلات کے پیش نظر ہمارے ففتھ جنریشن لڑاکا طیارے قان نے کامیابی کے ساتھ اپنی پہلی پرواز بھری جس نے ہمارے دوستوں کے دلوں میں اعتماد اور دشمنوں کے دلوں پر خوف طاری کر دیا ہے
صدر ایردوان نے کہا کہ ایشیا سے لے کر یورپ اور امریکہ تک ترک لڑاکے قان کی اہمیت کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ہے
انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ نے ٹی سی جی انادولو کے بعد ایک اور بھی بڑا طیارہ بردار بحری جہاز بنانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں
اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ ترکیہ کی بنی ہوئی بغیر پائلٹ کی فضائی گاڑیاں تقریبا 50 مختلف ممالک میں استعمال ہو رہی ہیں صدر ایردوان نے کہا کہ یہ دہشت گردی سے جنگ میں ترکیہ کی جیت ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ آنے والے وقت میں ہم دہشت گردوں کے لیے کوئی بھی چھپنے کی جگہ نہیں چھوڑیں گے