turky-urdu-logo

ہالی ووڈ کے اداکار جیسن سٹیتھم ترک میزبانی کے معترف

ہالی ووڈ کے ایکشن اداکار جیسن سٹیتھم بھی ترک میزبانی کے گُن گانے لگے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی میں انہوں نے دو ماہ قیام کیا جہاں انہوں نے "ٹرکش ریویریا” کی شوٹنگ میں حصہ لیا۔

53 سالہ ہالی ووڈ ادکار نے کہا کہ وہ ترک میزبانی اور ترک ثقافت سے بہت متاثر ہوئے۔ وہ جلد ہی اپنی فیملی کے ساتھ دوبارہ انتالیہ آئیں گے کیونکہ انہیں ترکی کا یہ علاقہ انتہائی پسند ہے۔

جیسن سٹیتھم نے مشرقی بحیرہ روم کے ساحلی شہر انتالیہ میں برطانوی فلم "فائیو آئیز” کی شوٹنگ کے لئے دو ماہ گزارے۔ ہالی ووڈ اداکار انتالیہ کے بیلیک ٹوراز سینٹر ہوٹل میں رہے جہاں ان کی ملاقات ہوٹل کے چیئرمین علی سفک اوزترک سے بھی ہوئی۔

جیسن سٹیتھم نے ہالی ووڈ کی ٹاپ فلموں "فاسٹ اینڈ فیوریس، ٹرانسپورٹر، لاک، اسٹاک اینڈ ٹو سموکنگ بیرلز” میں مرکزی کردار ادا کیا۔ ان فلموں نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی تھی۔
ترکی میں فائیو آئیز فلم کی شوٹنگ 21 جنوری کو شروع ہوئی تھی جو آج ختم ہو گئی۔ اس فلم کی شوٹنگ شہر کے سب سے اہم علاقے "جمہوریت اسکوائر” میں ہوئی۔ فلم کا ایک سٹی ایکسپو ایریا میں بھی لگایا گیا تھا۔

Read Previous

ارطغرل غازی کی اداکارہ نے اپنے پسندیدہ ڈرامے کانام بتا دیا

Read Next

ترکی کا چین سے مزید 5 کروڑ کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ، صدر ایردوان

Leave a Reply