فلسطین کی مزاحمتی تنظیم اسلامک جہاد نے عرب لیگ سے اخراج کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلامک جہاد کے پولیٹیکل بیورو کے رکن محمد الہندی نے کہا ہے کہ عرب لیگ نے فلسطینیوں کو تنہا چھوڑ دیا ہے۔ عرب ممالک اسرائیل کی حمایت کر رہے ہیں۔ عرب لیگ کے بیشتر عرب ممالک اسرائیل کو ریاست کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے اس کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کر رہے ہیں۔ ایسے میں یہ تنظیم فلسطین کی علیحدہ ریاست اور اس کی آزادی کے مشن کو چھوڑ چکی ہے۔
عرب لیگ میں موجود تمام عرب ممالک کی حکومتیں اپنے عوام کی حقیقی نمائندہ نہیں ہیں۔ عرب ممالک کی عوام فلسطینیوں کے ساتھ سنجیدہ ہیں لیکن حکمران اسرائیل کی خشنودی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ 9 ستمبر کو عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں فسلطین کی اس قرار داد کو مسترد کر دیا گیا تھا جس میں اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان معاہدے کی مذمت پیش کی گئی تھی۔