
ترکی اور شام کے سرحدی علاقے ادلب میں تعینات ترک فوج کے بریگیڈیئر جنرل سیزجن ایردوان دل کا دورہ پڑنے سے شہید ہو گئے۔ 51 سالہ جنرل سیزجن ایردوان کو آج سپرد خاک کر دیا گیا۔
سیزجن ایردوان کا تعلق ترک فوج کے 47 ویں کمانڈو بریگیڈ سے تھا۔ وہ ترک فوج میں اعلیٰ عہدے پر فائز تھے اور انتہائی پروفیشنل سپاہی کے طور جانے جاتے تھے۔
صدر رجب ایردوان نے شہید ہونے والے بریگیڈیئر جنرل کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور ان کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا۔
صدر ایردوان نے جتل میں بیمار ہونے والے ایک فوجی اہلکار کے خاندان سے بھی تعزیت کی۔ یہ فوجی اہلکار ڈیوٹی کے دوران شدید بیمار ہو کر اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔
Tags: صدر رجب طیب ایردوان