ترکی اکیلے سفر کرنا کبھی بھی مشکل نہیں سمجھا گیا کیونکہ یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی پوری دنیا میں مشہور ہے اور سب سے اہم بات ترکی کو سیاحوں کے لیے محفوظ مقام سمجھا جاتا ہے۔ لیکن پھر بھی آپ اگر ترکی سیاحت کے لیے آنا چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل باتوں کا ضرور خیال رکھیں تا کہ کسی ممکنہ پریشانی سے بچ سکیں۔
فراڈ اور دھوکے سے بچیں:
اس بات میں کوئی دوراہے نہیں ہے کہ ترکی میں کچھ ٹیسکی والے غیر ملکیوں سے ضرورت سے زیادہ کرایہ وصول کرتے ہیں اور اس مقصد کے لیے کئی طریقے اپناتے ہیں لہذا ٹیسکی ٹیکسی اسٹینڈ سے ہی لیں۔
ہجوم والے علاقوں میں جیب کتروں کی بھی کمی نہیں اس لیے اپنے سامان اور پیسوں کی حفاظت کا مناسب بندوبست کریں۔
رونگی سے قبل مقامی افراد سے جان پہچان قائم کر لیں:
کسی بھی مقام کے بارے میں جاننے کے لیے وہاں کے مقامی افراد سے بہتر کوئی رہنمائی نہیں کر سکتا۔ بہتر یہ ہے کہ ترکی سفر سے قبل وہاں کے مقامی گروپس کا حصہ بنیں جسے کہ مقامی ٹور گائیڈز،استنبول ٹور اسٹوڈیو یا لوکلی استنبول۔
مسجد کے آداب کا خیال رکھیں:
ترکی کی کشش میں ایک اہم حصہ مسجدوں کا بھی ہے لہذا جب کسی مسجد میں جائیں تو مسجد کے آداب کا خیال رکھیں۔ مسجد میں داخل ہونے سے پہلے سر کو ڈھانپ لیں اور لمبی آستینوں والا کوٹ پہن لیں۔
خود کو ترکی کا شہری محسوس کریں:
ترکی سفر کے دوران خصوصا دیہاتی علاقوں میں مقامی افراد کی طرح پیش آئیں تاکہ آپ کو ان سے بات کرنے یا وہاں رہنے میں زیادہ مشکل نا ہو۔ چونکہ گاوں کے افراد اپنے آپ میں مگن رہتے ہیں لہذا ہاتھ ملانے اور گلے ملنے میں پہل کرنے سے گزیز کریں۔
کچھ ترکش الفاظ سیکھ لیں:
ترکی اکیلے سفر سے پہلے بہتر ہو گا کہ آپ کچھ بنیادی ترکش الفاظ سیکھ لیں تا کہ اگر آپ کو کسی چیز کی ضرورت ہو تو آپ انگریزی نا بولنے والے افراد سے مدد لے سکیں۔ اگر ترکش زبان سمجھ نہیں آ رہی تو کوئی گائیڈ بک ساتھ رکھ لیں۔
اپنے ہوٹل کا ایڈیس یاد رکھیں:
اگر آپ نئی جگہوں پر گومنے اور نئے نئے مقامات دریافت کرنے کے شوقین ہیں تو ہوٹل سے نکلتے وقت اپنے ہوٹل کا ایڈریس ذہن نشین کر لیں یا کہیں لکھ لیں تا کہ آپ کھو نا جائیں اور پریشانی سے محفوظ رہ سکیں۔ علاوہ ازیں ہوٹل کے اسٹاف سے رابطے میں رہیں تاکہ وہ آپ کو راستوں، اہم فون نمبروں اور مقامات کے متعلق رہنمائی فراہم کر سکیں۔
تمام باتوں کی ایک بات ترکی کا سفر سیاحوں کےلیے کسی حسین تجربے سے کم نہیں لیکن اگر چند ضروری اقدامات اور احتیاط برتی جائے تو یہ سفر یادگار بن جائے گا۔