روس کے اعلیٰ فوجی حکام کے ایک وفد نے ترک وزارت دفاع کا دورہ کیا اور ترک فوجی حکام سے کاراباخ میں امن دستوں پر تکنیکی معاملات طے کئے
بات چیت میں شام کے تنازعے پر بھی غور کیا گیا۔ ترک وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں ممالک نے ابتدائی تکنیکی معاملات طے کر لئے ہیں تاہم آنے والے دنوں میں مزید اجلاس ہوں گے۔
واضح رہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا میں کاراباخ تنازعے پر 44 روز جنگ جاری رہی۔ آرمینیا نے 10 نومبر کو شکست تسلیم کرتے ہوئے کاراباخ کا قبضہ چھوڑنے کا اعلان کیا۔ آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان نے روس کے صدر ولاد میر پیوٹن سے جنگ بندی کی درخواست کی اور کاراباخ کا 30 سال کا قبضہ چھوڑنے کا اعلان کیا۔
Tags: ترکی اور آذربائیجان