پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔
پاکستان کے سیکریٹری خارجہ سہیل محمود، آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ رمیز حسن یوف، پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ اور آذربائیجان میں پاکستانی سفیر بلال حئی نے اجلاس میں شرکت کی۔
دونوں ملکوں کی وزارت خارجہ کے دیگر اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں موجود تھے۔
دونوں ملکوں نے باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لئے مختلف تجاویز کو حتمی شکل دی۔ اجلاس میں دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
دونوں ملکوں کے درمیان باہمی سیاسی مشاورت کا یہ دوسرا اہم اجلاس تھا۔
دونوں ملکوں نے تجارتی وفود کے تبادلوں کا شیڈول طے کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ طالب علموں کے ایکسچینج پروگرام پر بھی بات ہوئی۔ سیاحت کو فروغ دینے کے لئے پاکستان اور آذربائیجان نے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا۔