Turkiya-Logo-top

میکتا چیئرمین شپ میں ترکیہ کی ترجیح صحت، غذائی تحفظ اور موثر نقل مکانی تھی، ترک وزیر خارجہ

بھارت میں جاری جی 20 وزرائے خارجہ اجلاس کا انعقاد ہو گیا۔اجلاس کے آغاز میں ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اجلاس میں ترک وزیر خارجہ سمیت میکسیکو، انڈونیشیا،آسٹریلیا، جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی ۔ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے افتتاحی تقریب میں آئے شرکا سے خطاب کیا۔

اس کے بعد ترک وزیر خارجہ نے تقریب کے آغاز میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے کے بعد میکتا اراکین کی جانب سے بروقت امداد ترکیہ بھیجنے پر تمام وزرائے خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس چیئر مین شپ کے دوران ترکیہ کی ترجیح عالمی صحت، غذائی تحفظ ، موثرنقل مکانی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ 22 جولائی کو ترکیہ اور اقوام متحدہ کے مابین خوراک کی ترسیل کے معاہدے پر دستخط ہوئے جو عالمی غذائی بحران کو ختم کرنے کے لیے نا گزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ترکیہ نے میکتا ٹرم چئیرمین کی حیثیت سے پاکستان سمیت روہنگیا اور بنگلادیش کو امداد فراہم کی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میکتا کے تمام اراکین ترقی اور انسانی امداد میں بہت اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور ہم یہ امید رکھتے ہیں کہ میکتا اپنے تجربے اور صلاحیت کی بنیاد پر اپنی مشترکہ سرگرمیوں کو مزید فروغ دے گا۔ ترک وزیر خارجہ آج ہونے والے اجلاس میں میکتا ٹرم چیئر مین کے تمام اختیارات انڈونیشیا کے حوالے کریں گے

Read Previous

برطانوی ریسکیو ٹیم ترک متاثرین کی مدد کے بعد وطن واپس روانہ

Read Next

ترک خیمہ بستیوں میں تعلیمی سفر جاری

Leave a Reply