
6 فروری کو آنے والے زلزلے کے سلسلے میں ترکیہ کی مدد کو آنے والی بین الاقوامی ریسکو ٹیمز اپنے ریسکیو آپریشنز مکمل کرنے کے بعد اپنے اپنے ملک واپس روانہ ہو رہی ہیں ۔
زلزلے کے فوری بعد ترکیہ کی جانب سے مدد کی اپیل پر، برطانیہ کی جانب سے یو کے انٹرنیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے ڈاکٹرز، فائرفائٹرز اور ریسکیو عملے پر مشتمل 77 افراد کی ٹیم کو زلزلے سے متاثر ہونے والے صوبے حطائے میں تعینات کیا گیا تھا ۔ جنہوں نے ایک ماہ تک حطائے میں سرچ اور ریکسیو آپریشن کیا ۔اور زندہ بچ جانے والوں کو فوراً طبی امداد دی ۔ بین الاقوامی ریسکیو ٹیم نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر متاثرین کو ملبے سے نکالا ۔
یوکے انٹرنیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے ترکیہ سے روانہ ہونے سے پہلے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ترکیہ میں آنے والا زلزلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ ہم زلزلے کے فوری بعد ترکیہ امداد کو پہنچے تھے ۔ یہاں کے حالات بہت ہی خراب تھے ۔ عمارتیں زمین بوس ہو چکی تھی ۔ ہر طرف چیخ و پکار تھی لوگ اپنے پیاروں کو بچانے کے لیے بھاگ دوڑ کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا بے شک ہمیں ایسی تباہی سے نمٹنے کی ٹرینگ دی جاتی تھی لیکن یہاں کی تباہی دیکھ کے دل خون کے آنسو رو رہا تھا ۔ ہماری ٹیم پہلے روز کئی متاثرین کو زندہ بچانے میں کامیاب رہی جس سے ہمارا حوصلہ بلند ہوتا رہا ۔ 17 گھنٹے کی محنت کے بعد کھودی گئی سرنگ کے ذریعے کئی ملبے تلے دبے افراد کو زندہ بچانا کسی معجزے سے کم نہ تھا ۔ ہم زلزلے کے سات روز بعد بھی زخمیوں کو بچانے میں کامیاب رہے
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے مقامی کمیونٹی اور ترک ریسکیورز کے ساتھ ساتھ دیگر تنظیموں کے ساتھ بھی ریسکیو آپریشن کیا ۔ ہم نے اپنے تیس سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ریکسیو آپریشن ترکیہ میں کیا۔