
صدر ایردوان نے ترک خاتونِ اول کے ہمراہ انقرہ یونیورسٹی فیکلٹی آف میڈیسن سیبیکی ہسپتال کا دورہ کیا اور زلزلے سے متاثرہ بچوں کی عیادت کی ۔ بچوں کی صحت کے حوالے سے ڈاکٹرز نے بریفنگ دی
صدر ایردوان اورامینہ ایردوان نے بچوں سے ملاقات بھی کی۔ اور ان کو جلد صحتیاب ہونے کی دعا دی اور کہا کہ آپ ملک کے بہترین لوگوں کے ہاتھوں میں ہیں آپ بچے بہت جلد ٹھیک ہو کر اپنے گھر واپس جائیں گے
امینہ ایردوان نے کہا آپ بچے ہمارے ملک کا روشن مستقبل ہیں اور آپ کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہم بہت جلد اسی اتحاد کے ساتھ تمام مشکلوں پر قابو پا لیں گے۔
خیال رہے کہ قہرامانماراش سمیت دیگر صوبوں میں زخمی ہونے والے بچوں کو انقرہ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا