
جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک اور وزیر داخلہ نینسی فیزر نے قہرامانمارش کا دورہ کیا
دونوں رہنماوں نے زلزلہ متاثرین کے لیے بنائے گئے عارضی گھروں کا بھی دورہ کیا اور شہریوں سے ملاقات کی ۔ انہوں نے متاثرین کی مدد کے لیے آئیں طبی عملے اورریسکیو ٹیموں سے بھی ملاقات کی اور صورتحال کا جائزہ لیا
وزیر خارجہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قیامت خیز زلزلے کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ۔ زلزلے کی شدت کو سوچ کر ہی دل کانپ جاتا ہے انہوں نے کہا کہ یہاں آنے کے بعد ہم نے دیکھا بین الاقوامی امداد کی ان متاثرین کو کتنی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے مزید 50 ملین یورو کی امداد ترکیہ کو بھیج دی ہے جس میں خوراک، طبی سامان ، عارضی رہائش کے لیے خیمے ، کمبل،جنریٹرز شامل ہے ۔ اینالینا بیربوک نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ ترکیہ کو اب یک 108 ملین یورو کی امداد فراہم کی گئی ہے
اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے نے جرمنی میں رشتہ داروں کے لیے ویزا کے عمل میں سہولت فراہم کی ہے۔ اس علاقے میں ایک "ویزہ بس سروس ” موجود ہے تاکہ متاثرہ افراد آسانی سے ویزے کے لیے درخواست دے سکیں۔
جرمن وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم زلزلہ متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیےیہاں آئے ہیں ، اورہم نے یہاں کے حالات کا جائزہ لیا ہے اور امداد کس حد تک پہنچائی گئی ہے اس بارے میں بھی معلومات حاصل کی ہیں۔