Turkiya-Logo-top

پاکستان میں پہلی بار یوٹیوب برینڈ کاسٹ ایونٹ کا انعقاد

دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب کی جانب سے پاکستان میں اپنی بڑھتی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں برینڈ کاسٹ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں پاکستان کے معروف یوٹیوبرز، سوشل میڈیا اسٹارز، گلوکار، صحافی، پبلشرز اور اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران پاکستان کے نامور گلوکاروں نے پرفارم کیا جبکہ متعدد یوٹیوبرز اور کانٹینٹ کریئیٹرز نے اپنے تجربات اور کامیابی کے تجربات بھی شیئر کیے
اس موقع پر میڈیا بریفنگ میں گوگل کے کنٹری ڈائریکٹر پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش فرحان ایس قریشی نے بتایا کہ یوٹیوب کے مختصر دورانیے کے نئے سلسلے ”شارٹس“ کی مونیٹائیزیشن فروری 2023سے شروع کردی جائیگی۔
گوگل اور Kantar کی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 18سے 24سال کی عمر کے آن لائن پاکستانیوں کی 62فیصد تعداد یوٹیوب سے استفادہ کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جون 2021کو ختم ہونے والے سال کے دوران پاکستان میں سالانہ 10لاکھ روپے کمانے والے یوٹیوبرز کی تعداد میں 110 فیصد اضافہ ہوا۔
یوٹیوب استعمال کرنے والے 76فیصد پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ وہ نئی چیزیں اور آئیڈیاز سیکھنے کے لیے یوٹیوب کا استعمال کرتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق پاکستان کی آن لائن آنے والی 48فیصد دیہی آبادی میں سے 78فیصد یوٹیوب کا استعمال کرتے ہیں۔
اس موقع پر یوٹیوب کے پارٹنر ڈیولپمنٹ اینڈ منجمنٹ ڈائریکٹر مارک لیفکویز نے بتایا کہ پاکستان میں گزشتہ چند سال کے دوران ایک لاکھ سبسکرائبرز کے حامل یوٹیوب چینلز کی تعداد 5400 سے تجاوز کرچکی ہے۔ گزشتہ ایک سال کے عرصہ میں پاکستان میں نئے یوٹیوب چینلز کی تعداد میں 35فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ان میں سے 350 سے زائد چینلز ایسے ہیں جن کے دس لاکھ سے زائد سبسکرائبرز بن چکے ہیں۔

Read Previous

ترکیہ کو طاقت ور عالمی قوت بنانے کی ہر ممکن کوشش کرتے رہیں گے، صدر ایردوان

Read Next

ارجنٹائن کو ہرانے والے سعودی فٹبالرز کے لیے رولز رائس فینٹم کا انعام

Leave a Reply