
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اعلان کیا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران ارجنٹائن کو حیران شکست دینے کے انعام میں سعودی کھلاڑیوں کو رولز رائس فینٹم دی جائیں گی۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اعلان کیا کہ ورلڈ کپ میں کھیلنے والے ہر کھلاڑی کو رولز رائس فینٹم بطور تحفہ دی جائے گی۔ ولی عہد کا کہنا ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں نے ہمیں بہت بڑی خوشی دی ہے یہ ہماری قوم کے ہیرو ہیں۔ اور انہوں نے اپنی محنت لگن اور جیت سے ملک اور قوم کا نام روشن کیا ہے اور یہ تحفہ ان کی حوصلہ افزائی کے طور پر دیا جا ریا ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ سعودی عرب کے کسی کھلاڑی کو رولز رائس سے نوازا گیا ہو، سعید العویران نے 1994 کے ٹورنامنٹ میں بیلجیئم کے خلاف 1-0 سے فیصلہ کن گول کیا تھا، جس کے بعد لگژری کاروں میں سے ایک انہیں دی گئی تھی۔