turky-urdu-logo

سیلاب سے پاکستان میں بڑے پیمانے میں تباہی ہوئی، عالمی دنیا کو مدد کیلئے آگے آنا ہو گا: وزیراعظم پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کسی بھی سیلاب سے اتنی تباہی نہیں آئی جتنی پاکستان میں حالیہ سیلاب کے نتیجے میں آئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہنا تھا افغانستان میں امن کی ضرورت ہے، افغانستان میں امن ہو گا اس کے خطے پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کو نظر انداز کرنا بہت بڑی غلطی ہو گی، عالمی برادری افغانستان میں اقتصادی اور معاشی استحکام کے لیے کام کرے۔

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، پاکستان میں سیلاب سے 400 بچوں سمیت 1400 سے اموات ہوئیں اور بڑے پیمانے پر انفرا اسٹرکچر اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں دنیا کو ہماری مدد کے لیے آگے آنا ہو گا۔

Read Previous

افغان صحافیوں اور میڈیا حکام کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، ذبیح اللہ مجاہد

Read Next

ترکیہ نے ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کے لیے پھولوں سے لدے جہازبرطانیہ بھیج دیے

Leave a Reply