TurkiyaLogo-159

افغان صحافیوں اور میڈیا حکام کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، ذبیح اللہ مجاہد

گورنمنٹ انفارمیشن اینڈ میڈیا سنٹر میں افغانستان اور پاکستان کے حکام اور میڈیا کے نمائندوں کے درمیان ملاقات،

ملاقات میں امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد، نائب ترجمان قاری محمد یوسف احمدی اور بلال کریمی، نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کے سربراہ احمد اللہ وثیق، سرکاری اطلاعات و میڈیا کے سربراہ انعام اللہ سمنگانی نے شرکت کی۔

اس ملاقات میں مرکزسرکاری اخبارات کے سربراہ مولوی محمد ابراہیم نبیل،بختار نیوز ایجنسی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالواحد ریان ،افغانستان اور پاکستان کے صحافیوں اور میڈیا حکام نے بھی شرکت کی۔

ذبیح اللہ مجاہد نے پاکستانی میڈیا کے نمائندوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا عوام کے ذہن کو روشن کرنے اور دونوں ممالک کے مفادات کے تحفظ میں کلیدی اور اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ امن و بھائی چارے، اقتصادی ترقی اور خوشحالی کی فضا قائم کی جائے۔

انہوں نے میڈیا کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقوں کو قابل اعتماد حقائق اور خبروں کو مربوط اور مستقل مزاجی سے شائع کرنے اور ان کی عکاسی کرنے کے لیے مستقل کوششیں کرنی چاہئیں۔

پاکستانی وفد میں پاک افغان یوتھ فورم کے ڈی جی سلمان جاوید ، ترکیہ اردو کے ایگزیکٹو ایڈیٹر اور یونیفائیڈ میڈیا کلب کے صدر محمد حسان ، لاہور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عبدالمجید ساجد ، دنیا نیوز کے طارق حبیب ، ڈیلی 92 کے عامر خاکوانی ، وائس آف امریکہ سے ایاز گل ، خیبر ٹی وی کے سید وقاص شاہ ، سچ ٹی وی کی پروگرام اینکر بتول راجپوت ، اور جیو نیوز سے ماجد نظامی کے علاؤہ پی اے وائے ایف کے شاہد خان شامل تھے

پاک افغان یوتھ فورم کے ڈائریکٹر جنرل سلمان جاوید اور صحافی سید وقاص شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان اور پاکستان میں بہت کچھ مشترک ہے اوردونوں ممالک کے مفادات کو یقینی بنانے کے لیے افغانستان اور پاکستان کے میڈیا کے درمیان رابطے کا ایک پل قائم کرنا ضروری ہے، تاکہ حقائق کی عکاسی ہو اور دونوں فریقوں کے درمیان تعاون، تعامل اور ہم آہنگی کی سطح مضبوط ہو۔

شمشاد ٹی وی سے عابد احساس اور طلوع نیوز ٹی وی سے شیر شاہ رسولی کے ساتھ ساتھ نیشنل ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے جنرل منیجر احمد اللہ وثیق نے افغان میڈیا کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں، دونوں ممالک کے میڈیا کے درمیان تعاون کی فوری ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تعاون دونوں ممالک کے مفادات کے مطابق ہونا چاہیے۔ انہوں نے پاکستان کے میڈیا حکام سے بھی کہا کہ وہ بات چیت کو ترجیح دیں جو دونوں ممالک کے مفادات کے لیے اہم ہوں۔

ملاقات کے اختتام پر ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ جلد ہی افغان صحافیوں اور میڈیا حکام کی ایک ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی تاکہ خیالات کے تبادلے، کوششوں کو بانٹنے اور تعاون اور ہم آہنگی کی سطح کو مستحکم کیا جا سکے۔

 

 

 

 

Alkhidmat

Read Previous

پاکستان؛ آذربائیجان کی علاقائی سالمیت کی ہر صورت حمایت کرتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

Read Next

سیلاب سے پاکستان میں بڑے پیمانے میں تباہی ہوئی، عالمی دنیا کو مدد کیلئے آگے آنا ہو گا: وزیراعظم پاکستان

Leave a Reply