turky-urdu-logo

ترکیہ نے ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کے لیے پھولوں سے لدے جہازبرطانیہ بھیج دیے

ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کے لیے ترکیہ نے پھولوں سے لدے جہاز کو برطانیہ روانہ کر دیا ۔کارگو حکام کا کہنا ہے کہ ملکہ کے آخری رسومات کے لیے تقریباً 13 میٹرک ٹن وزنی 500,000 سے زیادہ پھولوں کے گلدستوں  کو لندن بھیجا جا رہا ہے۔

ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات  کا سلسلہ 19 ستمبر تک جاری رہے گا ۔ ملکہ کا تابوت چار دن تک ویسٹ منسٹر ہال میں رہے گا، ملکہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے برطانوی فوج کی جانب سے پریڈ کی گئی اور ہائیڈ پارک میں توپوں کی سلامی پیش کی گئی، دعائیہ تقریب میں شاہ چارلس سوئم اور شاہی خاندان کے دیگر افراد نے شرکت کی۔  آخری  ملکہ کا دیدار کرنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد ویسٹ منسٹر کے باہر جمع ہو گئی، گھنٹوں لائن میں انتظار کرنے والی ایک برطانوی خاتون نے ملکہ برطانیہ سے محبت کا انوکھا انداز اپناتے ہوئے اپنے بازو پر آنجہانی ملکہ کا ٹیٹو بنوا لیا۔

ملکہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات کا سلسلہ جاری ہے جو 19 ستمبر کو اختتام پزیر ہونگا۔

Read Previous

سیلاب سے پاکستان میں بڑے پیمانے میں تباہی ہوئی، عالمی دنیا کو مدد کیلئے آگے آنا ہو گا: وزیراعظم پاکستان

Read Next

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا

Leave a Reply