ترکی سے چین کے لئے وائٹ میٹ کی برآمدات جون کے مہینے سے سالانہ سطح پر 353 فیصد اضافے کے ساتھ 61 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
استنبول سمندری و حیواناتی غذائی مصنوعات کی برآمد کنندگان یونین کے مطابق سمندری و حیواناتی غذائی مصنوعات کا سیکٹر چین کے لئے، پروں والے جانوروں کے گوشت کی، برآمدات میں اضافہ کر رہا ہے۔ مذکورہ سیکٹر کی برآمدات میں رواں سال کے پہلے نصف میں، 34 فیصد اضافے کے ساتھ، 2 بلین 52 ملین ڈالر زرِ مبادلہ کمایا گیا۔ سال کے پہلے6 ماہ میں سب سے زیادہ مرغی کا گوشت، مِلک کریم اور سی بیس مچھلی برآمد کی گئی۔
مرغی کے گوشت کی برآمدات 54 فیصد اضافے کے ساتھ 248 ملین ڈالر، مِلک کریم کی برآمدات 86 فیصد اضافے کے ساتھ 133 ملین ڈالر اور سی بیس مچھلی کی برآمدات 17 فیصد اضافے کے ساتھ 131 ملین ڈالر رہیں۔
واضح رہے کہ وائٹ میٹ کی برآمد کے لئے چینی منڈی بہت جاذب ہے اور ترکی سے چین کے لئے مذکورہ سیکٹر میں کی گئی برآمدات ماہِ جون سے حالیہ 12 ماہ کے دوران 353 فیصد اضافے کے ساتھ 61 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
