استنبول میں یوکرین، ترکیہ، روس اور اقوام متحدہ کے مشترکہ رابطہ سینٹر نے اناج سے بھرے بحری جہاز کی لبنان روانگی ہو گئی۔ سینٹر نے اپنے اعلامیہ میں کہا یوکرین کی بندرگاہ سے اناج لے کر بحری جہاز بحیرہ اسود کے راستے لبنان کی طرف گامزن ہے
یوکرین کے ساحلی شہر اوڈیسہ کی چرمومورسک بندرگاہ سے اجناس لے کر روانہ ہونے والا بحری جہاز کل دوپہر بارہ بجے استنبول کے ساحل پر لنگرانداز ہو گا، ترک وزیر دفاع حلوسی آقار نے کہا ہے بحری جہاز کی حفاظت کے تمام انتظامات مکمل ہیں اور اسے باحفاظت لبنان پہنچایا جائے گا
روس اور یوکرین کے درمیان گندم برآمدگی معاہدے کے مطابق استنبول میں قائم مشترکہ رابطہ مرکز یوکرین کی تین بندرگاہوں سے گندم کی محفوظ برآمدگی کو یقینی بنائے گا۔
خیال رہے کہ روس اور یوکرین دنیا بھر میں اناج کی ترسیل کرنے والے سب سے بڑے ممالک ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان یوکرینی اناج برآمدگی کا معاہدہ کچھ دن قبل اقوام متحدہ اور ترکیہ کی ثالثی میں ہوا تھا۔
رواں برس فروری میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے گندم برآمدات کی بندش کی وجہ سے دنیا بھر میں اناج قلت پیدا ہو گئی تھی اور اناج کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا تھا