پاکستان کے شہر کراچی کی ٹاپ انجینئرنگ یو نیورسٹی این ای ڈی میں ترک زبان کا کورس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ این ای ڈی یو نیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکانولوجی اور ترکی کی مارف فاونڈیشن کے درمیان معاہدہ طے ہونے کے بعد سامنے آیا۔
طلبہ اس اقدام سے بہت خوش ہیں انکا کہنا ہے کہ ہم اب بآسانی اپنی یونیورسٹی میں باقی کورسز کے ساتھ ساتھ ترک زبان بھی سیکھ سکیں گے۔
