دارالحکومت انقرہ میں موجود ترک خیراتی ادراہ رمضان کے مقدس مہینے کے دوران 75 ممالک میں امداد تقسیم کرئے گا۔
ترکی کی دیانت فاونڈیشن جسے پوری دنیا میں انسانی امداد فراہم کرنے کا دائمی ورثہ کہا جاتا ہے ، مسلم دنیا میں 61 ملین ترک لیرا کی امداد فراہم کرئے گا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاونڈیشن کے اعلی عہدیدار احسان اجیک کا کہنا تھا کہ 2020 میں 39 ممالک کو امداد دی گئی تھی مگر اس سال بہتر منصوبہ بندی کے باعث 75 ممالک میں امداد فراہم کی جائے گی۔
امدادی سامان میں تقریبا 1 لاکھ کھانے کے پیکجوں کے ساتھ ساتھ عید کے لیے کپڑے بھی شامل ہونگے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ اس سال ہم رمضان کے دوران 5 لاکھ 70 ہزار لوگوں تک امدادی سامان پہچانا چاہتے ہیں۔
اس نیک کام میں حصہ لینے کے لیے https://bagis.tdv.org پر وزٹ کریں۔
