ترک تاریخی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں البلگائے خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ہاندے شورل نے مداحوں کو اپنے پسندیدہ ڈرامہ سیریل کا نام بتا دیا۔
ڈرامہ میں اداکاری کے جوہر دیکھانے والی اداکارہ کا پسندیدہ ڈرامہ سیریل امریکی مزاح پر مبنی ڈرامہ سیریز "ٹو بروک گرلز” ہے۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنے لیپ ٹاپ کی تصویر شئیر کی جس میں وہ ٹو بروک گرلز دیکھ رہی ہیں۔
تصویر کے ساتھ اداکارہ نے لکھا کہ جب وہ اداس ہوتی ہیں تو یہ ڈرامہ دیکھتی ہیں۔

ہاندے نے ارطغرل غازی کے آخری سیزن میں ارطغرل کی دوسری بیوی کا کردار ادا کیا۔
Tags: ارطغرل غازی البلگائے خاتون
