turky-urdu-logo

آٹھویں بین الاقوامی سلک روڈ فلم ایوارڈ کے لیے درخواستیں موصول ہونا شروع

ترکی میں آٹھویں بین الاقوامی  سلک روڈ فلم ایوارڈ  کے لیے درخواستیں  موصول ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

آٹھویں بین الاقوامی سلک روڈ  فلم ایوارڈ ،ایسوسی ایشن آف فلم ڈائیرکٹرز،مصنفین اور کمپوزرز (ایس ای ٹی ای ایم) کے زیر اہتمام اور وزارت  ثقافت اور سیاحت کے ترکی کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔

اس تقریب میں استنبول مین موجود فلموں کے شوقین لوگوں کو ریشم روڈ کے ساتھ تیار ہونے والی فلموں تک با آسانی رسائی حاصل ہوگی، کیونکہ اس میلے کا اصل مقصد  تاریخی وتجارتی راستے پر نئی صلاحیتوں کی تلاش میں حصہ ڈالنا ہے۔

بین الاقوامی سلک روڈ فلم ایوارڈز کی ڈائریکٹر فیزا سنار کا کہنا تھا کہ وہ میلے میں موجود عملے کی حیثیت سے ریشم روڈ کی انتہائی شاندار اور  پر کشش بندرگاہ استنبول کے بین الثقافتی یکجہتی  کے کردار میں شراکت کرنے پر فخر محسوس کررہی  ہیں۔

فیزا نے مزید کہا کہ وہ آٹھویں بار اس تہوار کا انعقاد کر رہے ہیں اور لوگوں کی طرف سے   انکو پہلے سے زیادہ اچھا ریسپونس مل رہا ہے۔ اس تہوار کو بین الاقوامی سطح پر بھی پہچان حاصل ہے۔

پچھلے سال 3،353 فلمیں، 3،056 بین الاقوامی، 297 گھریلو دستاویزی فلمیں ، متحرک فلمیں اور خیالی فلمیں اس میلے میں شامل ہوئیں۔ ترکی ، چین ، کرغرستان، ازبیکستان،آزربائیجان،قازقستان،اٹلی،جاریجا،شام، مصر، ہندوستان اور عراق سمیت متعدد ممالک نے اس  تقریب میں حصہ لیا تھا۔

اس سال  کے تہوار میں بین الاقوامی زمرے میں متعدد انعامات دیے جائیں گے۔ اسکے علاوہ  دستاویزی  فلمیں، متحرک فلمیں اور شارٹ فلموں کو بھی انعامات دیے جائیں گے۔

  ایس ای ٹی ای ایم   جیتنے والی فلم کا اعلان کرے گا۔

نئے فلم میکرز کے لیے یہاں ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔بین الاقوامی سلک روڈ فلم ایوارڈ کے لیے درخواستیں اکھٹی کرنے کا سلسلہ 13 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

Read Previous

یو اے ای کو سعودی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت

Read Next

مصر اسرائیل کی سیکیورٹی کو اہمیت دیتا ہے، مصری صدر السیسی

Leave a Reply