turky-urdu-logo

آج پاکستان اپنے عظیم لیڈر محمد علی جناح کی 72 ویں برسی منا رہا ہے

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے انتقال کو 72برس بیت گئے، قوم علیحدہ وطن کا تحفہ دینے پرعظیم قائد کی ممنون ہے۔ آج نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں مقیم پاکستانی اپنے قومی ہیرو کی وفات کا دن عقیدت و احترام سے منا رہیں ہیں۔

25دسمبر 1876ء کو کراچی میں پیدا ہونے والے قائداعظم محمد علی جناح پیشہ کے اعتبار سے نامور وکیل اور سیاستدان تھے۔ انہوں نے 1913 میں آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے مسلمانوں کیلئے ایک الگ وطن کے حصول کی جدوجہد شروع کی۔

بابائے قائداعظم کی دیانتداری و ایمانداری کی پالیسی اور سیاسی جدوجہد ملک کے سیاستدانوں کیلئے ایک عملی مثال ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح قیام پاکستان کے ایک سال بعد 11 ستمبر 1948ء میں انتقال کر گئے تھے۔ قائداعظم قیامِ پاکستان کے بعد اپنی وفات تک ملک کے پہلے گورنر جنرل رہے۔

یہ دن ایک ایسے عظیم قائد کی یاد دلاتا ہے جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک نصب العین دیا۔ انہوں نے حصول منزل کے لئے ایک ایسی بے مثل قیادت فراہم کی جس کی بدولت پاکستان دنیا کے نقشہ پر آزاد ملک کی حیثیت سے نمودار ہوا۔ بابائے قوم کی پالیسی دیانتداری وایمانداری کی تھی۔ اگر ہم پاکستان کو قائداعظم کی پالیسی کے مطابق لے کر چلیں تو ملک میں ترقی اور خوشحالی ہو گی۔

Read Previous

نیٹ فلیکس پر ترکش سیریز عطیا کا دوسرا سیزن ریلیزکر دیا گیا

Read Next

ترکی: خاتون رکن پارلیمنٹ کو 10 سال قید کی سزا کا حکم

Leave a Reply