موسم خزاں کی آمد کی ایک نشانی مختلف قسم کے سیبوں کی بازاروں میں دستیابی ہے۔ میٹھے، نرم، سخت اور رسیلی سیب درختوں کی زینت بننے کے بعد بازاروں کی رونق بن جاتے ہیں۔ یہ ہتھیلی کے سائز کا پھل نا صرف مکمل اسنیک کے طور پر کھایا جاتا ہے بلکہ ماہرین کا کہنا ہےکہ سیب ہمارے کولیسڑول لیول کو کم رکھتا ہے اور دل کی امراض سے محفوظ رکھنے میں معاون ہے۔
مختلف قسم کے ان سیبوں سے منفرد ڈشیز تیار کی جا تی ہیں۔
کلاسک ایپل کیک
عوما جب ہم سیب کا ذکر کرتے ہیں تو ایپل پائی ہی ذہن میں آتا ہے، لیکن ایپل کیک جو کہ منفرد اور آسان ترکیب کے ساتھ مہمانوں کو پیش کرنے کے لیے بہترین اسنیک ہے۔
ایپل پین کیک
اگر آپ کے فریچ میں سیب پڑے ہیں اور پرانے ہو رہے ہیں تو انہیں ناشتے میں پین کیک میں استعمال کریں ذائقے کے ساتھ غذائیت سے بھرپور یہ ڈش آپ کی پسندیدہ خانوں میں شمار ہو جائے گی۔
ایپل جام
جام کا استعمال عموما ہر گھر میں کیا جا تا ہے اور یہ آپ کے میٹھے کی ڈش کو مزید لذیذ بنا دیتاہے۔ اگر گھر میں رکھے ہوئے سیب خراب ہو رہے ہیں تو انہیں بچانے کا بہترین طریقہ ان کو جام میں تبدیل کر دینا ہے۔
ایپل چپس
اگر آپ کو با ر بار کھانے کی عادت ہے لیکن آپ تیل میں تلی ہوئی چیزوں سے گریز کرنا چاہتے ہیں تو سیب کے پتلے پتلے کتلے کاٹیں اور انہیں دھوپ میں سکھائیں مزیدار ایپل چپس تیار ہیں۔
سیب کا سلاد
اگر آپ روایتی انداز میں بنائے گئے سلاد سے اکتا گئے تو اس میں سیب کا اضافہ کریں یہ آپ کے سلاد کو نیا اور منفرد ذائقہ بخشے گا۔
ایپل ٹوس
سننے میں عجیب لگنے والا ایپل ٹوسٹ نہایت ہی عمدہ ذائقے کا حامل ہوتا ہے۔ اپنے ٹوسٹ میں ایک سیب اور پنیر کا ٹکڑہ رکھیں لیجیے مزید ار ایپل ٹوسٹ تیار ہے۔