turky-urdu-logo

پانچواں ٹی20: پاکستان نے انگلینڈ کو 6 رنز سے شکست دے دی

سیریز کے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے مہمان ٹیم انگلینڈ کو 6رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-3 کی برتری حاصل کر لی۔

انگلینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 140 رنز ہی بنا سکی، کپتان معین علی 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ڈیوڈ ملان 36 رنز بنا سکے۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حارث رؤف نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈیبیو کرنے والے آل راؤنڈر عامر جمال نے دو اوورز کروا کر ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلش پلیئر ڈیوڈ ملان کی تھرو کے دوران کمر پر گیند لگنے کے باعث محمد رضوان کی جگہ محمد حارث نے وکٹ کیپنگ کی۔

پاکستان کی پوری ٹیم 19ویں اوور میں 145 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ انگلش فاسٹ بولر مارک ووڈ نے تین وکٹیں حاصل کیں

پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو کپتان بابراعظم 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد ٹیم کے بقیہ کھلاڑی وقفے وقفے سے آؤٹ ہوتے رہے۔ اوپنر محمد رضوان 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

شان مسعود 7، حیدر علی 5، افتخار احمد 15، آصف علی 5، محمد نواز صفر، شاداب خان 7 رنز اور ڈیبیو کرنے والے آل راؤنڈر عامر جمال 10 اور حارث رؤف 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ٹاس

پاکستان کی ٹیم میں آل راؤنڈر عامر جمال ڈیبیو کر رہے ہیں جبکہ شاداب خان اور حیدر علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ خوشدل شاہ، عثمان قادر اور محمد حسنین آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔

انگلش ٹیم میں ڈیوڈ ملان، سیم کرن، کرس ووکس اور مارک ووڈ کی واپسی ہوئی ہے جبکہ وِل جیکس، اولی سٹون، ریسی ٹوپلے اور لیام ڈاوسن کو آرام دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پانچ میچز پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو 2-3 سے برتری حاصل ہے، سیریز کا چھٹا میچ جمعہ 30 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا

Read Previous

ترک اور یوکرائنی صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، یوکرین جنگ پر تبادلہ خیال

Read Next

جبل النور پر لیزر کی مدد سے قرآن کی پہلی آیت کا سحر انگیز منظر

Leave a Reply