تُرکی کے جنوب مشرقی علاقے میں کُرد دہشت گرد تنظیم پی کے کے ایک حملے میں 5 تُرک شہری شہید ہو گئے۔ دیار باکر کے گورنر ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع کلپ کے ایک دیہی علاقے گولیک میں سڑک کنارے بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔ قریب سے جنگل میں کام کرنے والے کارکنوں کی گاڑی گزرنے سے بارودی مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید ہو گئے۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ضلعی حکومت نے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو امداد کیلئے متاثرہ علاقے میں بھیج دیا ہے۔ دہشت گرد تنظیم پی کے کے گذشتہ 30 سال سے تُرکی میں دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث ہے۔ پی کے کے دہشت گرد حملوں میں اب تک 40 ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
Tags: ترکی میں دہشت گردی