ترکی کی ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق جمعے کو 5.5 ایم شدت کے زلزلے نے ترکی کے مغربیصوبے مانیسا کو دہلا دیا۔
ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ پریذیڈنسی (اے ایف اے ڈی) نے بتایا کہ زلزلے ساروہانلی ضلع میں صبح 01 بجھ کر 21 منٹ پر آیا ۔ جبکہ زلزلے کی گہرائی2.9 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلے کے جھٹکے ازمیر ، برسا ، بالیکسیر ، آئین ، استنبول ، اور کٹاہیا سمیت کچھ دیگر صوبوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
مانیسا کے گورنر یاسر کاراڈینیز نے کہا کہ کسی ممکنہ نقصان کا تعین کیا جا رہا ہے۔ کاراڈینیز نے مزید کہا ، “ابھی تک مانیسا میں کوئی آفٹر شاک محسوس نہیں کیا گیا۔
ترکی دنیا کے سب سے زیادہ زلزلے سے متاثرہ ممالک میں شامل ہیں۔ فروری میں ، ایرانی سرحدی علاقے کے قریب 5.9 ایم شدت کے زلزلے کے بعد وان میں کم از کم نو افراد ہلاک اور 50 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔