turky-urdu-logo

بھارت کی 16 سالہ ٹِک ٹاک اسٹار سیا کاکڑ نے خودکُشی کر لی

ابھی بھارت میں بالی ووڈ کے فنکار سُشانت سنگھ کی خودکُشی کا غم ختم نہیں ہوا تھا کہ بھارت کی سوشل میڈیا کی ایک فنکار سیا کاکڑ نے خودکشی کر لی۔

16 سال سیا کاکڑ دارالحکومت نئی دہلی میں رہتی تھیں۔ سیا کاکڑ کے منیجر ارجُن سرین نے میڈیا کو بتایا کہ خودکُشی کی بظاہر وجہ ذاتی نوعیت کی لگتی ہے کیونکہ کام کے حوالے سے وہ بہتر پرفارم کر رہی تھیں۔ خودکُشی سے ایک رات پہلے ہی ان سے میری بات ہوئی اور ایک نئے پروجیکٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ اس پروجیکٹ پر وہ کام کرنے پر راضی تھیں اور کسی بھی لمحہ یہ محسوس نہیں ہوا کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہیں۔

ارجُن نے بتایا کہ ان کی کمپنی فیم ایکسپرٹس سیا کاکڑ سمیت کئی دیگر فنکاروں کے ساتھ کام کر رہی ہے اور مس کاکڑ خاصی ٹیلنٹڈ فنکارہ تھیں۔

واضح رہے کہ حالیہ دو ماہ میں بالی ووڈ کی تین شخصیات نے خودکُشی کی ہے۔ ان میں کرائم پیٹرول ٹی وی سیریز کی فنکارہ پریکشا مہتہ، بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے سُشانت سنگھ اور اب ٹک ٹاک گرل سیا کاکڑ شامل ہیں۔ پولیس نے سیا کاکڑ کی خودکُشی کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ مس کاکڑ کا موبائل فون پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر ان کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔ مس کاکڑ کے گھر والوں سمیت ان کے دوستوں اور جس کمپنی میں وہ کام کرتی تھیں ان تمام افراد سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔

Read Previous

ایک پراسرار نیا بلیک نیوٹران اسٹار، ھگول طبیعیات کے بارے میں سمجھ کو تبدیل کر رہا ہے

Read Next

مغربی ترکی میں 55. ایم شدت کا زلزلہ

Leave a Reply