turky-urdu-logo

ترکی میں 4 ہزار سال پرانی ٹیکسٹائل مل دریافت

ماہرین آثار قدیمہ نے ترکی کے مغربی علاقے میں کھدائی کے دوران 4 ہزار سال پرانی ٹیکسٹائل مل دریافت کر لی ہے۔

اس علاقے سے ٹیکسٹائل لومز اور انڈسٹری میں استعمال ہونے والے اس وقت کے آلات بھی ملے ہیں۔

آثار قدیمہ کی کھدائی کی ٹیم کے سربراہ اشرف ایبے نے بتایا کہ گذشتہ سال اس علاقے سے ٹیکسٹائل پروڈکشن کی مصنوعات ملی تھیں جس کے بعد یہاں کھدائی کا کام تیز کیا گیا اور اب یہاں ایک گھر سے ٹیکسٹائل مل اور لومز ملی ہیں۔

ترکی کے دینیزلی صوبے کی بیجی سلطان پہاڑی سے یہ آثار دریافت ہوئے ہیں۔

یہاں ماہرین کو ہاتھ کی بنی ہینڈ لومز کے آلات بھی مل گئے ہیں۔ اشرف ایبے نے کہا کہ یہ علاقہ پانچ ہزار سال قبل مسیح میں آباد ہوا تھا اور یہاں پیتل کے زمانے تک قریباً 40 ثقافتوں اور تہذیبوں کے آثار ملے چکے ہیں۔

اس علاقے میں ماہرین گذشتہ 12 سال سے کھدائی کر رہے ہیں اور اب ماہرین ٹیکسٹائل مل کے آثار دریافت کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

اشرف ایبے کے مطابق ترکی کے مغربی علاقے اناطولیہ میں ٹیکسٹائل کے پارٹس جو پہلے ملے تھے وہ قریباً 3600 سال پرانے تھے۔ انہوں نے کہا جو آثار اب تک دریافت ہوئے ہیں اس کے مطابق جس خاندان کا یہ گھر تھا وہ ایک خوشحال گھرانہ تھا کیونکہ گھر کے رقبے اور یہاں ملنے والے آلات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ خاندان مالی طور پر خاصا مستحکم تھا۔

اس گھر میں 45 مربع میٹر کا ایک بڑا ہال کمرہ بھی ملا ہے جو ورکشاپ کے طور پر استعمال ہوتا تھا۔ اس کے علاوہ بڑے اسٹور بھی ملے ہیں۔ یہاں سے کپڑے کی تیاری کے لئے بھاری بھرکم لومز اور کپڑوں پر پرنٹنگ کے مختلف آلات ملے ہیں۔

ماہرین آثار قدیمہ کو جو عمارت ملی ہے یہ مکمل طور پر آگ سے جھلس چکی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس علاقے کے کھدائی سے یہ بات پتہ چلتی ہے کہ یہ علاقہ کپڑوں کی تیاری کا مرکز تھا۔

Read Previous

ماہرین آثار قدیمہ نے 1600 سالہ قدیم چرچ سے تعلق رکھنے والے غیر موزوں موزیکوں کو ڈھونڈنے کے لئے کھدائی کا کام شروع کردیا

Read Next

مصر کا مشرقی بحیرہ روم سے 3200 ارب کیوبک فیٹ گیس کے ذخائر ملنے کا دعویٰ

Leave a Reply