
شمالی عراق میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں 3 ترک فوجی شہید اور تین زخمی ہو گئے۔
ترک وزارت دفاع کے مطابق پنجہْ عقاب آپریشن کے دوران کُرد دہشت گردوں نے ترک فوجی دستے پر حملہ کر دیا جس میں ایک فوجی زخمی ہو گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔ ایک دوسرے آپریشن میں مزید دو ترک فوجی شہید جبکہ چار زخمی ہو گئے۔
وزارت دفاع کے مطابق دہشت گرد شمالی عراق کے علاقے گارا میں ایک خفیہ ٹھکانے پر موجود تھے اطلاع ملنے پر ترک فوج نے یہاں کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے میں ترک فوجی شہید ہو گئے۔
ترکی نے عراق میں پنجہْ عقاب آپریشن گذشتہ سال جون میں شروع کیا تھا جس کا مقصد عراق میں کُرد دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنا تھا۔