ترکی نے 2020 میں اچھے دنوں کے ساتھ کچھ برے دن بھی دیکھے مگر ترقی کی راہ پر چلنا بلکل نہیں چھوڑا۔
1 جنوری:
نئے سال کے آغاز کاجشن
7 جنوری:
ترکی نے لیبیا کے ساتھ سمندری ڈیل پر دستخط کر دیے۔
11 جنوری :
ترکی کے شہر سلوری میں 4.9 شدت کا زلزلہ آیا۔
24 جنوری:
ترکی کے صوبے ایلازی میں 6.7 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
5 فروری:
ترکی میں با شیراے کے قریب برف پگھلنے کے باعث 41 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
5 جنوری :
ازمیر سے استنبول جانے والی فیگس ائیر لائن میں حادثہ پیش آیا۔
27 فروری:
ادلیب میں ہونے والے آپریشن ڈان 2 کے موقع پر ، شام کے عرب فضائیہ ، اور ممکنہ طور پر روسی فضائیہ نے ، ادلیب کے علاقے بلیوون میں ترک فوج کے قافلے کے خلاف دو فضائی حملے کیے۔ ترک صدر رجب طیب ایردوان کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں 34 ترک فوجی ہلاک ہوئے۔
1مارچ:
ترکی نے آپریشن سپرنگ شیلڈ کی شروات کردی۔
11 مارچ:
وزارت صحت فرحتین کوکا نے ترکی میں سب سےپہلے کورونا وائرس کے کیس کی تصدیق کردی۔
17 مارچ:
کورونا وائرس کے باعث ترکی میں پہلی موت 17 مارچ کو ہوئی ۔
21 مارچ:
ترکی میں 65 سال کی عمر کے لوگوں کو باہر نکلنے سے منع کر دیا گیا۔
27 مارچ:
ترکی میں تعلیمی اداروں کو کورونا وائرس کے باعث بند کر دیا گیا۔
3 اپریل:
20 سال سے کم عمر کے لوگوں کو گھروں سے نکلنے سے منع کر دیا گیا۔
10 اپریل:
ترکی 31 صوبوں میں کورونا وائرس کے باعث کرفیو نافذ کردیا گیا۔
14 جون:
بینول اور کارلیووا میں 5.7 شدت کے زلزلے محسوس کیے گئے۔
15 جون:
ترکی نے آپریشن پنجہ عقاب کے تحت شمالی عراق میں دہشت گردوں کے اڈے کے طور پر استعمال ہونے والے علاقوں پر فضائی حملہ کیا۔
17 جون:
ترکی نے شمالی ایران میں آپریشن پنجہ ٹائیگر شروع کردیا۔
3جولائی:
ترکی کے شہر ہندک میں پٹاخوں کی فیکٹری میں آگ لگنے کے باعث 6 افراد ہلاک اور 114 زخمی ہو گئے۔
6 جولائی:
گیلیبولو ،شاناکلے کے جنگلوں میں 450 ایکڑ کو آگ لگ گئی۔
7 جولائی:
مصطفی شنتوپ گرینڈ نیشنل اسمبلی کے ایک بار پھر سپیکر منتخب۔
10 جولائی:
ہاجیہ صوفیا کو صدر رجب طیب ایردوان نے چرچ سے مسجد میں تبدیل کر دیا۔
21 اگست:
ترکی کو بحیرہ اسود میں اب تک کی سب سے بڑی دریافت کے دوران 320 بلین مکعب میٹر قدرتی گیس ملی ہے ، اور 2023 تک اس کی پیداوار شروع ہونے کی امید ہے۔ ترکی کا سوراخ کرنے والا جہاز فاتح مغربی بلیک میں ٹونا ون سیکٹر میں تلاشی کا کام انجام دے رہا تھا۔
حاجیہ صوفیا مسجد کو نماز پڑھنے کےلیے کھول دیا گیا۔
23 اگست:
صوبہ گیرسن اور اس کے سات اضلاع میں سیلاب اور برف کے ٹھیلے گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
25 اگست:
مانزیکرت کی جیت کی 949 سالگرہ پر آحالت حویلی کو کھول دیا گیا۔
17 ستمبر:
ترکی کے گزیانتیپ صوبے میں ہونے والے ٹیکنوفیسٹ کے دوران سیزری کے نام سے اْڑنے والی گاڑی متعارف کروائی گئی۔
21 ستمبر:
پہلی کلاس اور پرائمری گریڈ کے بچوں کو سماجی دوری اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے سکولوں میں واپس بلا لیا گیا۔
24 ستمبر:
مارماریسلی اور تکریداہ میں 4.2 شدت کا زلزلہ۔
27 ستمبر:
صدر رجب طیب ایردوان نے ناگورنو کاراباخ کے مسئلے میں آذربائیجان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا۔
11 اکتوبر:
بیلین اور ہاتائے صوبے میں آگ نے 400 ایکر جنگل کو تباہ کر دیا۔
12 اکتوبر:
دوسری، تیسری ،چوتھی،آٹھویں اور بارویں کلاس کے بچوں کو دوبارہ سکولوں میں بلا لیا گیا ہے۔
17 اکتوبر:
صدر رجب طیب ایردوان نے ترک عوام کو 85 بلین کیوبک گیس ملنے کی خوشخبری سنا دی۔
26 اکتوبر:
فینر اسٹریٹ پر پی کے کے دہشتگرد کی تنظیم کی طرف سے دھماکہ۔
30 اکتوبر:
سال 2020 کا سب سے تباہی کن زلزلہ گلف آف کوشاداسی میں آ یا جس نے 110 لوگوں کی جان لے لی اور 1100 افراد زخمی ہو ئے۔
2 نومبر:
پانچویں اور بارویں کے بچوں کو سکولوں میں بلا لیا گیا۔
9 نومبر:
وزیر خزانہ بیرات البیریک کی استعفی کی درخواست صدر رجب طیب ایردوان نے قبول کرلی اور لتفی ایلوان کو نیا وزیر خزانہ مقرر کر دیا۔
15 نومبر:
ترکش گرینڈ پرکس کی ترکی میں 9 سال بعد واپسی۔
18 نومبر:
کورونا وائرس کے باعث دوبارہ کرفیو نافذ۔
10 دسمبر:
وزارت صحت فرحتین کوکا نے بتایا کہ اعداد و شمار کے مطابق ترکی میں 1،748،567 کورونا وئرس کے کیس ہو چکے ہیں۔
30 دسمبر:
ترکی میں 3 ملین کورونا وائرس ویکسین کی آمد۔