افغان دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں 2روسی سفارتکاروں سمیت 20افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔
دھماکا روسی سفارت خانے کے قریب ہوا۔
روسی چینل نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ کابل میں دھماکے سے 2 روسی سفارتکاروں سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے اور متعدد ہلاکتوں کا خد شہ ہے۔
دھماکے کےوقت سفارت خانے میں ویزے کے حصول کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق خود کش بمبار نے روسی سفارت خانے کے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
جس میں دو روسی سفارتکاروں سمیت 20افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔