turky-urdu-logo

کینیڈا میں چاقو حملے سے 10 افراد ہلاک 15 زخمی، ملزم فرار

کینیڈا کے صوبے سسکاچُون میں چاقو کے وار سے 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد کو 13 مختلف مقامات پر نشانہ بنا یا گیا، حملہ آوروں کی شناخت کر لی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت ڈیمئن سنڈرسن اورمایلس سنڈرسن کے ناموں سے کی گئی ہے تاہم دونوں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

رائل کینڈین ماؤنٹڈ پولیس کی جانب سے شہریوں کو خطرناک ملزمان سے خبردار کیا گیا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور بلا ضرورت اپنے گھروں یا محفوظ مقامات سے باہرنہ نکلیں، اور لمبا سفر کرنے سے گریز کریں۔

پولیس نے خبردار کیا ہے کہ امکان ہے کہ ملزمان کالی نیشان رؤگ میں سوار ہیں، جنہیں بھی ایسی کوئی گاڑی یا ملزمان نظر آئیں تو ان سے دور رہیں اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔

ایک پریس کانفرنس میں رائل کینڈین ماؤنٹڈ پولیس کی سربراہ کا کہنا تھا کہ فرار ملزمان خطرناک ہیں اور امکان ہے کہ وہ مزید لوگوں پر بھی حملہ آور ہو سکتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے جبکہ ان کی لوکیشن یا وہ کس طرف فرار ہوئے اس حوالے سے تاحال کوئی معلومات نہیں ہے اسی لیے صوبے کے لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

کینیڈا کے صوبے سسکاچُون میں چاقو زنی کے واقعات میں درجنوں زخمی افراداسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

Read Previous

کابل میں خودکش دھماکہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

Read Next

ترکش ایئر لائنز کا یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ کو اسپانسر کرنے کا اعلان

Leave a Reply