turky-urdu-logo

ٹیکنوفیسٹ میں نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت انقلاب کی حیثت رکھتا ہے، صدر ایردوان

ترکیہ کے سب سے بڑے ٹیکنالوجی فیسٹیول ٹیکنو فیسٹ میں اس سال نوجوانوں کی  بڑی تعداد میں شرکت پر صدر ایردوان نے  مسرت کا اظہار کیا ہے

صدر ایردوان نے سامسن میں ہونے والی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ٹیکنالوجی سے  متعلقہ ایونٹ میں د نیا بھر سے نوجوانوں کی کثیر تعداد میں شرکت   ایک انقلاب کی حیثیت رکھتا ہے

انہوں نے  کہا کہ  ترکیہ اور 40 ممالک سے 1 لاکھ 54 ہزار ٹیموں کی صورت میں 6 لاکھ نوجوانوں  نے شرکت کر کے اس فیسٹول کو چار چاند لگا دیے

صدر نے کہا کہ آج ہمارے جنگی ڈرونز دنیا بھر میں ہمارے ہنر اور قابلیت کی  ثبوت ہیں، اب تک 30 سے زائد ممالک ترکیہ سے جنگی ڈرونز خرید چکے ہیں

دنیا میں جنگی اسلحے میں ترکیہ کا جنگی ڈرون طیارہ "بیرکتر کزلیما” ایک گیم چینجر ثابت ہوگا،صدر نے  ٹیکنوفیسٹ میلے میں جدید ڈرون طیارے پر اپنےدستخط کر کے اس کا افتتاح کیا، ڈرون تیار کرنے والی کمپنی کے سی ای او سجلوق بیرکتر بھی اس موقع پر موجود تھے

انہوں نے مزید کہا کہ "ہمیں ٹیکنالوجی پر مبنی بہت سی کامیابیوں پر فخر کرنے کی وجہ جنگ کے لیے ہمارا جوش نہیں ہے، بلکہ اپنے ملک کو طاقتور رکھنے کی ہماری ذمہ داری ہے

 

Read Previous

ترک مقامی گاڑی ٹوگ کی فروخت 2023 سے شروع ہو جائے گی، وزیرِ توانائی و ٹیکنالوجی

Read Next

کابل میں خودکش دھماکہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

Leave a Reply