TurkiyaLogo-159

جنوب مشرقی ترکیہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ 15افراد جاں بحق،22زخمی

جنوب مشرقی ترکیہ کے شہر  غاز ی انتپ ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔

جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے ہیں۔

غازی انتپ کے گورنر داوت گل نے اعلان کیا ہے کہ جنوب مشرقی ترکیہ میں ہائی وے پر پیش آنے والے اس حادثے میں 15 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوئے۔

گل نے یہ بیان اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق، غازی انتپ ہائی وے کے 20 ویں کلومیٹر پر بس، ریسکیو ٹیم اور ایمبولینس کے درمیان ہونے والے حادثے میں ہمارے 15 شہری، جن میں 3 فائر فائٹرز، 2 ہیلتھ اہلکار اور 2 صحافی شامل ہیں، جاں بحق ہو گئے ہیں اور ہمارے 22 دیگرشہری زخمی ہوئے ہیں۔

Alkhidmat

Read Previous

استنبول: صدر ایردوان نے 17 اگست 1999 کے زلزلے کی 23 ویں برسی کے موقع پر متاثرین میں 60 ہزار گھر تقسیم کیے

Read Next

فلسطین کے صدر ترکیہ کا دورہ کریں گے

Leave a Reply