turky-urdu-logo

استنبول: صدر ایردوان نے 17 اگست 1999 کے زلزلے کی 23 ویں برسی کے موقع پر متاثرین میں 60 ہزار گھر تقسیم کیے

ترک صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ بطور انسان قدرتی آفات  کو روکنا ہمارے بس میں نہیں لیکن ان کی برپا کردہ تباہی کے خلاف اقدامات کرنا ہمارے احتیار  میں ہے اور وہ ہم ہر حال میں کریں گے۔

گریٹ استنبول ٹرانسفورمیشن منصوبے کے تحت دوبارہ تعمیر شدہ  گھروں کو عوام میں تقسیم کرنے کی  تقریب سےخطاب کرتے ہوئے  صدر نے کہا کہ   ہم نے اپنے شہروں کی تعمیر نو کے دوران  کسی بھی شہری کے حقوق کو پامال نہیں کیا۔

17 اگست 1999 کے زلزلے کی 23 ویں برسی کے موقع پر، جس کے نتیجے میں 18 ہزار شہری جاں بحق ہوئے، صدر رجب طیب ایردوان نے 60,000 مکانات پر مشتمل گریٹ استنبول ٹرانسفورمیشن منصوبے  کے پہلے مرحلے کی ترسیل کی تقریب سے خطاب کیا۔

ترکیہ میں تمام شہروں  کی تعمیر نوکے لیے جامع شہری تبدیلی کے منصوبوں کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے، صدر ایردوان نے کہا  ہم نے اپنے شہروں کی تعمیر نو کے دوران  کسی بھی شہری کے حقوق کو پامال نہیں کیا۔

ہم نے تعمیراتی معائنہ کے نظام اور دیگر تکنیکی ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے عمارتوں کی تعمیر میں پرانے بوسیدہ طریقوں  کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔

ہم اب تک 30 لاکھ گھروں کی تعمیر نو کا کام  مکمل کر چکے ہیں۔

Read Previous

کینیڈا میں انگلش کے بعد پنجابی دوسری بڑی زبان بن گئی

Read Next

جنوب مشرقی ترکیہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ 15افراد جاں بحق،22زخمی

Leave a Reply