
سرکاری مواصلاتی دفتر کے مطابق ترک وزیر خارجہ ملوت چاوش اولو جمعے کو اٹلی کا دورہ کریں گے۔
ترک وزارت خارجہ نے بتایا کہ ملوت چاوش اولو اپنے ہم منصب لوئیگی دی مائو کی دعوت پر اٹلی کا دورہ کریں گے۔
تحریری بیان کے مطابق ، ملوت چاوش اولو اور لوئیگی دی مائو تیسری ترکی – اٹلی انٹرگورنمٹل اجلاس کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ ترکی -اٹلی باہمی تعلقات اور ترکی کے یورپی یونین سے الحاق کے عمل پر تبادلہ خیال کریں گے۔
وزرا ملاقات کے دوران خطے اور بین الاقوامی پیش رفت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔