turky-urdu-logo

آذربائیجان اپنے مقبوضہ علاقے آزاد کروانے کی صلاحیت رکھتا ہے؛ ترک وزیر خارجہ

ترک وزیر خارجہ ملوت چاوش اولو نے آذربائیجان کے قابض علاقے کاراباغ میں آرمینہ سے جاری جنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان اپنے مقبوضہ علاقے آزاد کروانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آذربائیجان اپنے علاقائی تحفظ کے لیے جنگ لڑ رہا ہےاور دنیا میں کہاں مقبوصہ اور قابض کے ساتھ یکساں سلوک کیا جاتا ہے۔
اتوار کی صبح سرحدی جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب آرمینی فوج نے آذربائیجان کے رہائشی علاقوں اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں بھی ہوئیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ حملہ کر کے آرمینہ نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور اس قسم کی جارحیت جواب کی مستحق ہے۔

Read Previous

ترکی آذربائیجان کی دو ریاستیں ایک قوم کے اصول کے تحت مدد جاری رکھے گا، صدر ایردوان

Read Next

امریکی صدارتی امیدوار جو بائدن کے ٹویٹ کے جواب میں ابراہیم کلن کا کرارہ جواب

Leave a Reply