fbpx
ozIstanbul

ترکی کے یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کی ڈاکومنٹری فلمز بنانے کی آن لائن تربیت آئندہ ہفتے شروع گی

ترکی کے یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ نے ڈاکومنتری بنانے کی آن لائن تربیت کا پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ آن لائن تربیت یونس ایمرے کے دنیا کے مختلف ممالک میں 58 سینٹرز میں دی جائے گی

"ٹرکش ڈاکومنٹری ویک” کے نام سے شروع ہونے والا یہ پروگرام 19 اپریل سے 23 اپریل تک جاری رہے گا جس میں 13 ڈاکومنتریز تیار کرنے کی تربیت دی جائے گی۔ ترکی کی دس ایوارڈ یافتہ اور بین الاقوامی کی تین ڈاکومنٹریز بھی کورس کے شرکا کو دکھائی جائیں گی۔

ایک ہفتے کا یہ کورس فی الحال بلغراد، برلن اور زغرب میں کیا جائے گا۔ سینما دیکھنے کے شائقین اس کورس میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ترکی، یورپ اور بلقان ممالک کے لوگ اس کورس میں شرکت کر سکیں گے۔

اس کورس کے دوران یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کی تین ڈاکومنٹری فلمز ہر روز مفت دکھائی جائیں گی۔

ان اسپیشل ڈاکومنٹریز کو Turkishdocweek.eventive.org  پر مفت دیکھا جا سکتا ہے۔ ان ڈاکومنتریز کو انگلش ٹائٹل کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔

پچھلا پڑھیں

یورپ کے اعلیٰ عہدیداروں کی ذاتی چپقلش ترک صدر سے ملاقات میں نشستوں کے تنازعے کا باعث بنی، یورپی میڈیا

اگلا پڑھیں

کاراباخ جنگ میں ترکی کی مدد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، ترک سفیر کے لئے "آرڈر آف فرینڈشپ” ایوارڈ

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے