ترکی کے یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ نے ڈاکومنتری بنانے کی آن لائن تربیت کا پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ آن لائن تربیت یونس ایمرے کے دنیا کے مختلف ممالک میں 58 سینٹرز میں دی جائے گی
"ٹرکش ڈاکومنٹری ویک” کے نام سے شروع ہونے والا یہ پروگرام 19 اپریل سے 23 اپریل تک جاری رہے گا جس میں 13 ڈاکومنتریز تیار کرنے کی تربیت دی جائے گی۔ ترکی کی دس ایوارڈ یافتہ اور بین الاقوامی کی تین ڈاکومنٹریز بھی کورس کے شرکا کو دکھائی جائیں گی۔
ایک ہفتے کا یہ کورس فی الحال بلغراد، برلن اور زغرب میں کیا جائے گا۔ سینما دیکھنے کے شائقین اس کورس میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ترکی، یورپ اور بلقان ممالک کے لوگ اس کورس میں شرکت کر سکیں گے۔
اس کورس کے دوران یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کی تین ڈاکومنٹری فلمز ہر روز مفت دکھائی جائیں گی۔
ان اسپیشل ڈاکومنٹریز کو Turkishdocweek.eventive.org پر مفت دیکھا جا سکتا ہے۔ ان ڈاکومنتریز کو انگلش ٹائٹل کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔
