
یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ اور سیالکوٹ جی سی ویمن یونیورسٹی کے درمیان مشترکہ کوششوں کے تحت سیالکوٹ میں پاکستان ترکیہ تعلقات پر مبنی کانفرنس اور پینٹنگ ایگزیبیشن کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں اسلام آباد میں ترکیہ کے سفیر پروفیسر ڈاکٹر مہمت پاچاجی، یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ اینڈ کلچرل سنٹر کے کو آرڈینیٹر خلیل طوقار، یونیورسٹی کی ریکٹر محترمہ زرین فاطمہ رضوی اور اسلام آباد کے ایجوکیشن کنسلٹنٹ ڈاکٹر مہمت توران سمیت ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
اس تقریب نے ترکیہ اور پاکستان کے درمیان ثقافتی اور تعلیمی روابط کو فروغ دینے کے پل کے طور پر کام کیا۔