ترک خاتون اول امینہ ایردوان اور ان کی مالدیپ ہم منصب ساجدہ محمد نے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کے “غیر انسانی” حملوں پردکھ اظہار کیا۔
ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ساجدہ محمد سے ملاقات کے بعد خاتون اول امینہ ایردوان نے X پر لکھا کہ ہمیں امید ہے کہ خطے میں جلد از جلد ایک مستقل اور پائیدار امن قائم کیا جائے گا۔
خااتون اول امینہ ایردوان نے کہا کہ انہوں نے تعلیم، ثقافت، ماحولیات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے مالدیپ کی خاتون اول ساجدہ محمد کا شکریہ بھی ادا کیا، جنہوں نے اس دورے کے موقع پر زیرو ویسٹ کے معاہدے پر دستخط کیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہمارے ممالک کے درمیان دوستی مستقل رہے گی۔
2017 میں، خاتون اول امینہ ایردوان کی سرپرستی میں ترکیہ نے موسمیاتی بحران سے لڑنے کے لیے اور ویست کے خاتمے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے زیروہ ویسٹ کے منصوبے کا آغاز کیا۔
اس منصوبے کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے گزشتہ ستمبر میں نیویارک میں ایک کانفرنس کے دوران ترک خاتون اول سے اظہار تشکر بھی کیا۔
گزشتہ دسمبر میں، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے متفقہ طور پر ترکیہ کی طرف سے پیش کردہ زیرو ویسٹ اقدام پر ایک قرارداد منظور کی، جس میں 30 مارچ کو ززیرو ویسٹ کا عالمی دن قرار دیا گیا۔