turky-urdu-logo

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نیٹو کے اجلاس میں شرکت کے لیے 28-29 نومبر کو برسلز کا دورہ کریں گے

ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نیٹو کے اجلاس میں شرکت کے لیے 28-29 نومبر کو برسلز کا دورہ کریں گے۔

دو دنوں میں، نیٹو کے وزرائے خارجہ نیٹو ہیڈ کوارٹر میں جمع ہوں گے تاکہ یوکرین اور مشرق وسطیٰ میں جنگوں کے ساتھ ساتھ بڑھتے ہوئے تزویراتی مسابقت پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

وزارت کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے یوکرین میں جنگ جاری ہے اور غزہ میں انسانی المیہ سامنے آ رہا ہے، یہ اجلاس یورو بحر اوقیانوس میں سلامتی کی صورت حال کے ساتھ ساتھ بلقان میں ہونے والی پیش رفت کا ایک جامع جائزہ لے گا۔

انکا کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران وزرائے خارجہ کی سطح پر نیٹو یوکرائن کونسل کا پہلا اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا۔

توقع ہے کہ فیدان ملاقات کے موقع پر اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے۔

Alkhidmat

Read Previous

ترک خاتون اول کی اپنی مالدیپ کی ہم منصب ساجدہ محمد سے ملاقات،زیرو ویسٹ معاہدے پر دستخط

Read Next

ترک سفیر مہمت پاچاجی کی صوبہ بلوچستان کے گورنر عبدالولی کاکڑ سے ملاقات

Leave a Reply